واٹس ایپ کا اے آئی کانٹنٹ لیبل فیچر آزمائش کے لیے پیش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چینلز کے لیے ایک نیا اے آئی کانٹنٹ لیبل فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے چینل ایڈمنز آسانی سے یہ واضح کر سکیں گے کہ کسی پوسٹ میں موجود میڈیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
اس فیچر کے تحت ایڈمنز اپ ڈیٹ شیئر کرتے وقت ’ایڈ اے آئی کانٹنٹ لیبل‘ کا آپشن منتخب کر سکیں گے۔ لیبل شامل ہونے کے بعد وہ پوسٹ کے میڈیا ببل پر نمایاں ہوگا اور اسے بعد میں ہٹایا نہیں جا سکے گا۔ چینل کھولنے والے تمام فالوورز یہ لیبل دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ نے یہ سہولت پہلے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرائی تھی۔ تاہم، اب اسے آئی او ایس تک بھی توسیع دے دی گئی ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ بِیٹا فار آئی او ایس 26.34.10.70 میں دستیاب ہے، جسے ٹیسٹ فلائٹ کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق بعض ممالک میں چینل ایڈمنز کے لیے قانونی طور پر بھی ضروری ہے کہ وہ اے آئی سے تیار کردہ میڈیا شیئر کرتے وقت اس کی نشاندہی کریں۔ نئے لیبل کا مقصد صارفین کو میڈیا کے ماخذ کے بارے میں زیادہ واضح معلومات فراہم کرنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert