بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سےملاقات کا دن، 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن،6وکلاء رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، خالد یوسف چودھری اور نیازاللہ نیازی کے نام شامل ہیں،علی زمان ، خواجہ فاروق احمد اور رئیس عبدالقیوم کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

وکلاء رہنما کل منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی۔ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی کی فیملی کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert