میرے بھائی کی شادی ہورہی ہے اور میں کراچی میں بیٹھی ہوں، واہ !

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی خبروں پر بہن آصفہ بھٹو زرداری نے بھی دلچسپ ردعمل دے دیا۔ ایکس پر بلاول بھٹو کی ٹویٹ کے نیچے جواب میں کہا کہ میرے بھائی کی شادی ہورہی ہے اور میں کراچی میں بیٹھی ہوں، واہ ۔ آصفہ بھٹو نے قہقہ لگانے والی ایموجی بھی شیئر کی۔
ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے
میں واضح کروں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتا ہوں
سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوتے ہیں۔ pic.twitter.com/zI6OljDC3r— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 31, 2026
مز ید برآں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے، میں واضح کروں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتا ہوں، سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوتے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام
ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے
میں واضح کروں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتا ہوں
سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے… pic.twitter.com/865uPutQOG— PPP (@MediaCellPPP) August 31, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دارلحکومت میں سانحہ پمز میں 14 بچے فوت ہوئے ہیں، ایک وزیر جو پاکستان کا گورباچوف بننا چاہتا ہے ، ہمارے ملک کے 30 ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، خود ایک ہسپتال نہیں سنبھال سکتا،اس وقت جب لاہور کا ایک وزیر لاہور کے بزنس مین سے کہہ رہا ہے کہ صوبے بناؤ اور چلاؤ۔ جب سندھ اسمبلی اپنا ٹھوس مئوقف پیش کرتی ہے کہ صوبوں کی تقسیم کی بات نہ سڑکوں پر ہوسکتی ہے اور نہ ہی لاہور کے بزنس فورم پر ہوسکتی ہے۔
وہ اسمبلی جو پاکستان میں سب سے پہلے شامل ہوئی، اسی سندھ اسمبلی میں بات ہوگی اور فیصلہ ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو خاندان کی طرف سے ہی اعلان ہوگا، تب اصل ایشو پر دھیان دیں اور سوشل میڈیا تماشا کو نظر انداز کریں۔
