سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کردیا، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 476 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔
سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 17 ہزار 351 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کے میڈیکل، سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور وائیوا وائس کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
