پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں می کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 370 روپے 41 پیسے ہوگئی۔ نئی قیمتیں یکم ستمبر تک کیلئے مقرر کی گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert