زیارت کراس پر پاکستان کسٹمز کے گودام میں لگی آگ پر پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس نے قابو پا لیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس نے زیارت کراس پر واقع پاکستان کسٹمز کے گودام میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا۔
تعینات ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر بھرپور کارروائی کی اور مسلسل کوششوں کے بعد آگ کو مکمل طور پر قابو میں کر لیا۔ بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور ممکنہ مزید نقصان کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملی۔


اس وقت تعینات ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر کولنگ اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ باقی ماندہ حرارت کو ختم کیا جا سکے اور آگ کے دوبارہ بھڑکنے کے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔
پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور مکمل طور پر تسلی ہونے تک کولنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا، تاکہ علاقے میں مکمل تحفظ اور آگ کے دوبارہ بھڑکنے کے خطرے کا مکمل تدارک یقینی بنایا جا سکے۔

تقریبا ایک بجے کے قریب مسلح افراد نے تین اطراف سے کسٹم اور پولیس کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اس دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کرتے رہے جھڑپ کے دوران کوئٹہ سے ژوب اور زیارت قومی شاہراہ بند ہوگئی مسلح افراد نے کسٹم وئیر ہاوس کو آگ لگادی وہاں موجود گاڈیوں اور اموال کو تباہ کردیا اطلاع ملتے ہی ایف سی کے کیو آر ایف ٹیم پی ڈی ایم اے کے فائیر بریگیڈ اور امدادی عملہ موقع پر پہنچ گیا اس دوران ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ ہوتی رہی ابتدائی اطلاعات میں کسٹم کے ایک پرائیویٹ کک رمضان بنگالی جانبحق ہوئے جبکہ تین دیگر پرائیویٹ اہلکار لاپتہ ہیں پولیس کے تمام اہلکار محفوظ ہے جبکہ جھڑپ کے دوران مسلح افراد کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے جن کی تفصیلات علاقہ کلئیر کرنے کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کی جائے گی اس وقت وئیر ہاوس میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ہے اور کسٹم اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں علاقے کی کلیرنس جاری ہے جبکہ قومی شاہراہ پر اس وقت ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے

WhatsApp
Get Alert