پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے استعفیٰ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مصباح الحق نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 6کھلاڑیوں کو بغیر مشاورت کے انگلینڈ بھیجا،مصباح الحق بورڈ کے رویے پر سخت نالاں تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

پی سی بی کاکہنا ہے کہ انہیں مصباح الحق کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا، جس استعفیٰ موصول ہوگا تو آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ اوروائٹ بال کوچنگ میں بھی شامل تھے، مصباح الحق ان عہدوں سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو ای میل کردیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert