عمران خان مضبوط اور فٹ ہیں، قرآن پڑھتے ہیں، 2 ہفتوں میں 20 کتابیں بھیج چکے ہیں، علیمہ خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے عمران خان اپنے آپ کو مضبوط اور فٹ رکھتے ہیں۔ وہ قرآن پڑھتے ہیں، پچھلے 2 ہفتوں میں ہم 20 کتابیں بھی بھیج چکے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےبتایا کہ اب نورین نیازی کی ملاقات ہو تو ان سے پوچھیں گے کہ انہیں کتابیں ملی ہیں یا نہیں۔ جج صاحب نے آرڈر دیئے ہیں کہ تمام کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

علیمہ خان نے مزید کہا انہیں لوگوں کے غصے سے ڈرنا چاہیے، کیونکہ سب سے خوفناک چیز عوام کا غصہ ہی ہے۔ عمران خان لوگوں کی آواز اور ملکی اتحاد کی علامت ہیں۔ ظلم صرف عمران خان پر نہیں، بلکہ ہر اس پاکستانی پر ہو رہا ہے، جسے انصاف نہیں مل رہا۔ عمران خان نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ اپنے حق کیلئے باہر نکلو۔ آج پاکستان اور پاکستانیوں کو عمران خان کی ضرورت ہے اور اگر ظالموں کے نیچے یوں ہی بیٹھے رہے تو ملک کا کیا ہوگا، وہ سب کو نظر آ رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert