ڈاکٹر اسامہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کیوں بلایا گیا؟ جواب سامنے آنا چاہیے: جبران ناصر

کراچی(قدرت روزنامہ) کمیشن کی سماعت کے بعد جبران ناصر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روز جو الزامات لگتے رہے وہی چیزیں آپ کے سامنے آرہی ہیں۔
کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر سمعیہ بتائیں گی کہ ڈاکٹر اسامہ نے کیا کہا، انہیں کیا خط لکھا گیا، ایک سینئر افسر نے ضروری سمجھا کہ خط لکھیں اور حقائق بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش میں کیا کوتاہیاں کی گئی، اب سب کے سامنے آرہا ہے، ہم وفاقی ادارے کی جے آئی ٹی مانگ رہے تھے، کیا ہم حق بجانب نہیں تھے؟

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کیوں بلایا گیا، اس کا جواب سامنے آنا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert