سندھو دیش کا نعرہ غداری نہیں لیکن سندھ میں نیا صوبہ بنانا غداری کہا جاتا ہے: خالد مقبول

ڈیلس(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ سندھو دیش کا نعرہ غداری نہیں لیکن سندھ میں نیا صوبہ بنانا غداری کہا جاتا ہے۔

ڈیلس میں اسٹینڈ ود پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کہا کہ پاکستان میں آبادی کے ساتھ نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے، لسانی نہیں، انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہئیں، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن بڑھ سکتے ہیں تو صوبے کیوں نہیں بڑھ سکتے؟

انہوں نے کہا کہ سندھو دیش کا نعرہ غداری نہیں، سندھ میں نیا صوبہ بنانا غداری کہا جاتا ہے، کراچی قومی اور صوبائی معیشت میں سب سے بڑا حصہ دیتا ہے، کراچی کے وسائل پر کراچی کا اختیار نہ ہونے کے برابر ہے، سندھ میں ایک طبقہ بجٹ بناتا ہے اور دوسرا اسے خرچ کرتا ہے جب کہ مردم شماری میں کراچی کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

ایم کیو ایم چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ ٹریڈ ڈیفیسٹ سے زیادہ ٹرسٹ ڈیفیسٹ ہے، آئی ایم ایف حکومت بچاسکتا ہے، ملک نہیں، 18یں ترمیم نے اختیارات وفاق سے صوبوں تک پہنچائے،عوام تک نہیں، پاکستان طاقت سے نہیں، انصاف سے قائم رہ سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert