مجھے ہر احتجاج کے پیچھے ہمیشہ ریاست کا ہاتھ نظر آتا ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ مجھے ہر احتجاج کے پیچھے ہمیشہ ریاست کا ہاتھ نظر آتا ہے، ناکام احتجاجی کالز خان کی مشکلات میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ پی ٹی آئی کے جملہ تمام احتجاجوں کی طرح عمران خان کے دشمنوں کے وارے میں ہے۔
PTI کے پچھلے احتیجاجوں کی طرح یہ احتجاج بھی ناکام رہنا ہے کہ ایسی کالز “بھائی لوگوں” کے وارے نیارے میں ہے ، زمانہ قدیم سے آزمودہ فارمولا کہ جند ہفتے hype پیدا کر کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کی صورت میں ، عمران خان کے کارکنوں ، سپورٹروں ، ہمدردوں چاہنے والوں میں مایوسی نے نہ صرف اپنی گرفت مزید مضبوط کرنی ہے، مایوسی کو مزید بڑھانا ہے۔
تاکہ ناکامی کے بعد پی ٹی آئی اپنے آپکو کمزور سمجھے۔ عام فہم بات ہے کہ ناکام احتجاجی کالز عمران خان کی مشکلات میں بھی اضافہ کرتیں ہیں۔

میں ٹھہرا واہمی انسان، مجھے ہر احتجاج کے پیچھے ہمیشہ ریاست کا ہاتھ نظر آتا ہے اور احتجاج کی کال دینے والے دانستہ یا نادانستہ ریاستی استعمال میں ہوتے ہیں۔
ہر احتجاج نے بالآخر منہ کی کھانی ہوتی ہے جو نہ صرف ریاست کی سیاست کو مضبوط کرجاتے ہیں بلکہ ناکام احتجاج سیاسی جماعتوں کے ورکرز سپورٹرز میں مایوسی بڑھاتے ہیں، خود اعتمادی جوش جذبہ گھٹاتے ہیں۔
27ستمبر کے احتجاج کی کال بھی میری ناقص عقل کے کسی خانہ میں فٹ نہیں بیٹھتی وقتی طور پر پی ٹی آئی ورکرز کی
پی ٹی آئی کی bargaining power کو گھٹاتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے 3 ستمبر سے شروع ہونے والی سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے سندھ کے عوام کے نام خصوصی پیغام میں کہاکہ میں اپنے غیور سندھ کے عوام سے مخاطب ہوں۔ جس طرح آپ سب کے علم میں ہے کہ 3 ستمبر سے 7 ستمبر تک میرا سندھ کا دورہ ہے، جہاں ہم 27 ستمبر کے حوالے سے اسٹریٹ موومنٹ کریں گے۔ سندھ کی دھرتی پر آباد اپنے تمام غیور عوام سے میری اپیل ہے کہ اس اسٹریٹ موومنٹ میں بھرپور شرکت کریں اور 27 ستمبر کی جدوجہد کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ پہنچوں گا اور 7 ستمبر تک سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کے درمیان موجود رہ کر اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کروں گا۔ آپ سب اپنے تنظیمی عہدیداران سے رابطے میں رہیں اور اس اہم جدوجہد میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

WhatsApp
Get Alert