شہید صلاح الدین کے لواحقین کا میت کے ہمراہ ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج، ٹریفک معطل
شہید صلاح الدین کے لواحقین نے شہید کی جسد خاکی کے ہمراہ کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ مسلم آباد ائیرپورٹ روڈ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئے۔
یاد رہے 8 ماہ قبل انکے بیٹے کو بھی نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فا*ئرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
