ابوظہبی میں نیا ریکارڈ: کم عمر لڑکی کی حیران کن بولی نایاب سفید فالکن کروڑوں روپے میں خرید لیا


ابوظہبی(قدرت روزنامہ)ابوظہبی میں منعقدہ انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکویسٹرین ایگزیبیشن (ADIHEX) 2026 میں نایاب سفید باز کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
نمائش کے دوران ’Qarmousha Pure Ultra White‘ نامی نایاب فالکن 15 لاکھ درہم میں فروخت ہوا، جو 4 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد بنتے ہیں۔ یہ نمائش کی نیلامی میں لگنے والی سب سے بڑی بولی تھی۔
نایاب فالکن کو معروف Mark Moglich Falcon Farm نے تیار کیا تھا، جس کی غیر معمولی سفید رنگت اور نایاب نسل کے باعث نیلامی میں خاص دلچسپی دیکھنے میں آئی۔
نیلامی میں کم عمر شیخہ شیخہ نے سب سے بڑی بولی لگا کر نایاب سفید فالکن اپنے نام کرلیا۔ کامیاب بولی کے بعد وہ اس شاندار پرندے کو وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر پہنچیں، جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی۔
شیخہ لطیفہ بنت منصور بن زاید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کی کم عمر رکن اور شیخ منصور بن زاید آل نہیان کی صاحبزادی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert