مولانا فضل الرحمان اپنے رفیق نوازشریف کو پکار رہے کہ میں بول رہا ہوں، آپ کیوں خاموش ہے؟ منیب فاروق


لاہور (قدرت روزنامہ) صحافی منیب فاروق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے رفیق نوازشریف کو پکار رہے کہ میں بول رہا ہوں، آپ کیوں خاموش ہے؟ بات دراصل یہ ہے مولانا صاحب کے ساتھ وعدے وفا نہیں ہوئے، ان کو دکھ ہے اور وہ بول رہے ہیں۔ اپنے وی لاگ میں ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پرانے رفیق نواز شریف کو پکار رہے ہیں کہ میں بول رہا ہوں تو اب کیوں خاموش ہے، تو بات یہ ہے مولانا صاحب کہ آپ کے ساتھ وعدے وفا نہیں ہوئے اور آپکو دکھ ہے اسلئے بول رہے ہیں۔

میاں نواز شریف کیساتھ تو تمام وعدے وفا ہوئے ہیں، اسلام آباد میں ان کے بھائی اور پنجاب میں ان کی بیٹی کی حکومت ہے اور فلحال انکے سخت بیان دینے کا امکان نہیں ہے۔
میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی حدود اربع میں بہت زیادہ فرق ہے، بڑے دھڑلے سے حکومت چل رہی ہے، تو کیا میاں نوازشریف ایسے ہی آکر سخت بیان دے دیں؟ پتا نہیں ملک میں ویسے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے، فی الحال تو ایسے آثا ر نظر نہیں آرہے، کوئی ایسی چیز بھی نہیں کہ کہا جائے براہ راست ٹکراؤ ہونے جارہا ہے، لہذا میاں نوازشریف بھی انتظار کررہے ہیں، وہ مولانا فضل الرحمان کی گفتگو سن کر شاید خوش بھی ہوتے ہوں۔

WhatsApp
Get Alert