ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل پر عائد تمام سزائیں ختم، حکومت بلوچستان کے محکمہ صحت نے باوقار انداز میں بری کر دیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی حتمی منظوری کے بعد سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) حکومت بلوچستان کے محکمہ صحت نے ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل (GC/B-19) پر عائد کی گئی تمام سزائیں ختم کر کے انہیں الزامات سے باوقار طور پر بری کر دیا ہے حکومت بلوچستان کے محکمہ صحت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل (GC/B-19) پر عائد کی گئی تمام سزائیں ختم کر کے انہیں الزامات سے باوقار طور پر بری کر دیا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل کی اپیل پر غور کرتے ہوئے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی حتمی منظوری کے بعد مجاز حکام نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس سے قبل 31 مارچ 2026ء کے نوٹیفکیشن کے تحت ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل پر جو سزائیں عائد کی گئی تھیں، انہیں فوری طور پر واپس لیتے ہوئے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن کے حکم سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
