تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)حکومتی جماعت تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کیا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس ‏میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .

‏سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلےہفتےاسلام آبادمیں ہوگا . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‏سندھ میں وفاقی حکومت کےسیاسی وانتظامی اثرات واضح کیےجائیں گے . اجلاس میں آزادکشمیرکےبعدصوبہ سندھ کوسیاسی ہدف بنانےکافیصلہ کیا گیا اور اسی سلسلے میں ‏وزیراعظم عمران خان اگست کےمہینہ سےسندھ کےدورےکریں گے . سندھ میں اہم شخصیات کوپی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائےگی، وزیراعظم سندھ کے ‏دانشوروں، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سےرابطےکریں گے . اجلاس میں وزریرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر، گورنرسندھ، اربا ب غلام اور حلیم عادل شیخ ‏نے شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں