27 ستمبر کے مارچ میں اگر 4 لاکھ لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو عمران خان کی رہائی کی ہوسکتی ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کے مارچ میں اگر 4 لاکھ لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو عمران خان کی رہائی کی ہوسکتی ہے۔ ایکس پر ان کی ویڈیو کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ ان شاء اللہ جب بھی خان صاحب باہر آئیں گے، وہ تمام معاملات کا خود ادراک کر لیں گے۔
خان صاحب تقریباً تین سال سے قید میں ہیں؛ قیدِ تنہائی ہو، صحت کے مسائل ہوں، میڈیا سے دوری ہو یا مکمل اور درست اطلاعات ان تک نہ پہنچ رہی ہوں۔ ایسے پیچیدہ حالات میں خان صاحب سے ہر معاملے کی مکمل تصویر جاننے کی توقع کرنا درست نہیں۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ جب اپنی ہی سوشل میڈیا پر اپنی قیادت اور کارکنوں کو غدار قرار دینے کی مہم چل رہی ہو تو ایسے حالات میں شکوک و شبہات پیدا ہونا فطری بات ہے۔
مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ خان صاحب جب باہر آئیں گے تو ایک دو دن میں تمام معاملات کو سمجھ جائیں گے اور خود جان لیں گے کہ مشکل وقت میں کون ان کے ساتھ کھڑا رہا اور کس نے ان کے ساتھ دھوکا کیا۔
انہوں نے اور اگر 27 ستمبر کے مارچ میں چار لاکھ لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے ریلیوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ میں آج بھی لاہور میں ہوں، ان شاء اللہ پانچ بجے دوبارہ اسٹریٹ موومنٹ کے لیے نکلیں گے، کل لاہور میں ہم نے کوئی کال نہیں دی تھی، اس کے باوجود لاہور کے عوام بڑی تعداد میں خود سڑکوں پر نکلے، ہم نے کسی کو نہیں بتایا تھا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں، لاہور کے عوام خود نکلے، پنجاب پولیس نے ہمارے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے تمام راستے بند کیے، جہاں جہاں ہم جا رہے تھے وہاں کی لائٹس بند کی گئیں، پیٹرول پمپس بند کرائے گئے اور مالکان کو ہماری گاڑیوں کو پیٹرول دینے سے روکا گیا۔
ہمارے قیام کی جگہ سے ٹینٹ اکھاڑ دیے گئے اور آنے والے کارکنان کو گرفتار کیا گیا، لاہور کے عوام کل بغیر کسی کال کے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، لاہور کے عوام آج بھی نکلیں گے، پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس ہوش کے ناخن لے۔ آج بھی رویہ تبدیل نہ ہوا تو خیبرپختونخوا میں جاری اجلاس کے بعد سخت ردعمل آئے گا۔

WhatsApp
Get Alert