بالی ووڈ کے سپراسٹارز جنہوں نے چھوٹے کرداروں سے کیر یئر کی شروعات کی

ممبئی(قدرت روزنامہ) شاہ رخ خان، عرفان خان، ودیا بالن اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت محنت اور لگن کی مثال ہیں۔ ان تمام اداکاروں کا شمار آج بالی ووڈ کے سپراسٹارز میں ہوتا ہے لیکن ان سب نے اپنے کیر یئر کی شروعات چھوٹی اسکرین پر نہایت ہی چھوٹے سے کرداروں سے کی۔

شاہ رخ خان

9 2 1 300x225

شاہ رخ خان آج بالی ووڈ کے بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات 1989 میں ٹی وی شو ’’فوجی‘‘ اور ’’سرکس‘‘ میں نہایت چھوٹے سے کردار سے کی تھی۔ اس وقت شاید انہیں کوئی پہچانتا بھی نہیں تھا لیکن آج شاہ رخ خان اپنی محنت اور لگن سے بالی ووڈ کے سب سے زیادہ مشہور اداکار بن چکے ہیں اور ان کے دیوانے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔

ودیا بالن

9 3 300x225

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کو کون نہیں جانتا۔ وہ ’’کہانی‘‘،’’ڈرٹی پکچر‘‘، ’’عشقیہ‘‘ سمیت نجانے کتنی ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ بالی ووڈ کی اس ٹاپ اداکارہ نے بھی اپنا کیریئر 90 کی دہائی میں ٹی وی کی چھوٹی اسکرین کے ڈرامے ’’ہم پانچ‘‘ سے شروع کیا تھا۔

عرفان خان

9 4 300x225

بھارتی فلم انڈسٹری کے مرحوم اداکار عرفان خان صرف بالی ووڈ میں نہیں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا جادو جگا چکے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے اس سپر اسٹار نے اپنے کیریئر کی شروعات’’بھارت ایک کھوج‘‘،’’چانکیا‘‘،’’سارا جہاں ہمارا‘‘ جیسے ٹی وی شوز سے کی تھی۔ لیکن کسی کو کیا پتہ تھا کہ ٹی وی پر چھوٹے چھوٹے کردار کرنے والا یہ اداکار ایک دن بالی ووڈ کا سپراسٹار بن جائے گا۔

مونی روئے

9 5 300x225

بالی ووڈ اداکارہ مونی روئے بھی کیریئر کی ابتدا میں ٹی وی کی اداکارہ تھیں۔ انہوں نے بھارتی ٹی وی کے مشہور شو ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ میں ایک چھوٹے سے کردار سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ لیکن آج وہ بھی بالی ووڈ میں اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت

9 6 300x225

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو اس دنیا سے گزرے ہوئے کافی عرصہ ہوگیا لیکن وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ کئی ہٹ فلموں میں کام کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی ڈرامے’’کس دیش میں ہے میرا دل‘‘ میں ایک چھوٹے سے کردار سے کیا تھا۔

آیوشمان کھرانا

9 7 300x225

آیوشمان کھرانا کا نام بھی آج بالی ووڈ کے بڑے ستارے کے طور پر لیا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتدا ٹی وی پر مختلف شوز میں بطور اینکر اور میزبان کے کی تھی۔ بعد ازاں انہیں فلم ’’وکی ڈونر‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔