کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے خلجی کالونی علی زئی اسٹریٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار محمد عباس کو کو شہید کردیا اورموقع سے فرارہوگئے۔ تھانہ شہید عبدالخالق کے عملے نے موقع پر پہنچ کر نعش کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔دریں اثناء شہید ہونے والے پولیس اہلکارمحمدعباس کی نما جنازہ ادا کردی گئی نمازِ جنازہ میں آئی جی بلوچستان محمد طاہر سمیت دیگر اعلیٰ و سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی
