وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے كها هے كه آواران میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی، تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں۔بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں۔مير سرفراز بگٹي نے مزيد كها كه قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہیں۔
