پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے، سلمان اکرم راجہ مرحوم اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت کی غرض سے خصوصی طور پر کوٹلی ستیاں گئے ہوئے تھے، جہاں سے واپسی کے دوران پولیس نے تھانہ نیلور کے علاقے میں ان کی گاڑی کو روک کر انہیں حراست میں لے لیا۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ گرفتار
سلمان اکرم راجہ کو تھانہ نیلور کی حدود میں گرفتار کیا گیا، اخوانزادہ حسین یوسفزئی
سلمان اکرم راجہ اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کے لئے کوٹلی ستیاں گئے تھے، اخوانزادہ حسین یوسفزئی— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) September 17, 2026
پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں بشمول شوکت بسرا نے سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایک سینئر سیاستدان اور قانون دان کو جنازے جیسے مذہبی و اخلاقی فریضے کی ادائیگی کے بعد اس طرح حراست میں لینا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
