ڈرامہ ‘صنف آہن’ کی ‘آیا جی’ حقیقی زندگی میں کون ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

 

لاہور(قدرت روزنامہ) ڈرامہ سیریل صنف آہن ہر نئی قسط کیساتھ ناظرین کی خوب مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور ڈرامے کے ہر کردار کو خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں اس ڈرامے میں سجل علی، کبریٰ خان، یمنیٗ زیدی اور سائرہ یوسف جیسی نامور اداکارائیں اپنی اداکارہ سے ناظرین کی داد سمیٹ رہی ہیں وہیں کچھ نئے ٹیلنٹ نے بھی بے حد متاثر کیا ہے۔

گزشتہ سال اپنی ایک وائرل ویڈیو سے شہرت پانے والی دنا نیر مبین اور ” پاوری گرل” نے بھی ڈرامہ صنف آہن سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کو حیرت زدہ کر دیا ہے، دنا نیر مبین اس ڈرامے میں سیدہ سدرہ کے روپ میں نظر آرہی ہیں اور ٹیلی ویژن ناظرین انہیں اسکرین پر دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔ تاہم گزشتہ اقساط میں ایک اور کردار جس نے ناظرین کی توجہ سمیٹی ہے وہ ‘آیا جی’ کا ہے ، جن کی لڑکیوں کے لیےہدایات اور “پرائویسی” کے بارے میں ان کی غلط فہمی نے انٹرنیٹ کو میمز سے بھر دیا ہے۔ مگر یہ ‘آیا جی’ حقیقی زندگی میں کون ہیں؟

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ڈرامہ میں ‘آیا جی’ کا کردار نبھانے والی خاتون کا اصل نام فرشتہ اعوان ہے اور وہ دنا نیر کی حقیقی زندگی کی خالہ ہیں۔ ٹی وی اسکرین پر انٹری کرنے والی ان دونوں خواتین کے کام کو دیکھ کر لگتا ہے کہ خاندان میں اداکاری کی خداداد صلاحیتیں موجود ہیں۔