پنجگور، گوارگو کراس کے قریب سے پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے گوارگو کراس کے مقام سے پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق لاشیں ملنے کی اطلاع پر اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کے محرکات اور ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert