بی وائی ڈی نے مقامی طور پر اسمبل SEALION 6 گاڑی متعارف کروا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایکسپو سینٹر لاہورمیں جاری آٹو شو میں بی وائی ڈی نے نئے ماڈلز کے ساتھ پاکستان میں پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی SEALION 6متعارف کرا دی۔
کمپنی کے مطابق مقامی طور پر اسمبلنگ کا آغاز رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں متوقع ہے ۔ گاڑی میں سپر ڈی ایم آئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور اس کی مجموعی ڈرائیونگ رینج ایک ہزار ایک سو کلومیٹر تک ہے۔ آٹو شو میں بی وائی ڈی نے برقی اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی نئی لائن اَپ پیش کی ۔ نمائش میں بی وائی ڈی ایٹو ٹو، بی وائی ڈی شارک 6 اینیورسری ایڈیشن، SEALION 6اور ڈینزا بی ایٹ شامل ہیں۔
کمپنی کے مطابق SEALION 6 پاکستان میں بی وائی ڈی کی پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی ہوگی۔
