وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس، آئی جی پولیس نے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ (IAB) کے لیے جامع ایس او پی جاری کر دی

اثر و رسوخ ختم کرنے کے لیے کیسز اضلاع کو واپس نہیں بھیجے جائیں گے، ریجنل ایس پیز براہ راست انکوائریاں کریں گے


اے آئی جی انکوائریز کی نئی اسامی قائم، اسپیشل برانچ کی انٹیلی جنس احتساب کے عمل میں شامل، ہفتہ وار رپورٹ سنٹرل پولیس آفس کو پیش کی جائے گی
کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے وزیر اعلی بلوچستان کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کے لیے انٹرنل اکانٹیبلٹی برانچ (IAB) کو مضبوط بنانے کی خاطر جامع ایس او پی جاری کر دی ہے۔ ایس او پی کے تحت IAB کو ایک بااختیار اور فیصلہ کن احتسابی فورم کے طور پر فعال کیا گیا ہے، ڈی آئی جی IAB صوبہ بھر سے موصولہ شکایات کا روزانہ جائزہ لیں گے، ریجنل ایس پیز ایس آئی اور اس سے اوپر کے افسران کے خلاف کرپشن انکوائریاں براہ راست خود کریں گے اور کیسز کو اضلاع کو واپس نہیں بھیجا جائے گا تاکہ اثر و رسوخ کو ختم کیا جا سکے، ضرورت پر پرانی بند شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی، تفتیش سے متعلق شکایات ایس پی رینک کو دی جائیں گی اور محکمانہ کارروائیوں کی نگرانی سنٹرل پولیس آفس کرے گا۔ ایس او پی میں اے آئی جی انکوائریز کی نئی آسامی کے قیام، ریجنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی خالی آسامیوں پر ترجیحی تعیناتی، IAB کو مالی و بجٹ خودمختاری دینے اور اسپیشل برانچ کی انٹیلی جنس کو احتساب کے عمل میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ عملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹ سنٹرل پولیس آفس کو پیش کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert