مریم نواز کے پاس تو اتنے پیسے ہی نہیں، پھر جہاز کے 2 کروڑ 71 لاکھ کہاں سے ادا کیے؟ اقرار الحسن
اب سوال یہ ہے کہ پیمنٹ کس نے کی اور کونسے فوائد لئے؟ مریم نواز کو جواب دینا پڑےگا، سرکاری چیز کو ذاتی استعمال میں لانا جرم ہے، پولینڈ اور آسٹریلین وزراء کو استعفے دینا پڑے تھے، سربراہ عوام راج تحریک کا ردعمل

لاہور(قدرت روزنامہ)سربراہ عوام راج تحریک اقرارالحسن کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے پاس تو اتنے پیسے ہی نہیں، پھر جہاز کے 2 کروڑ 71 لاکھ کہاں سے ادا کیے؟ اب سوال یہ ہے کہ پیمنٹ کس نے کی اور کونسے فوائد لئے؟ مریم نواز کو جواب دینا پڑےگا، سرکاری چیز کو ذاتی استعمال میں لانا جرم ہے، پولینڈ اور آسٹریلین وزراء کو استعفے دینا پڑے تھے۔
ایکس کے مطابق اقرارالحسن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مریم صاحبہ نے 2024 کے گوشواروں میں بتایا تھا کہ اُن کے پاس ٹوٹل ایک کروڑ آٹھ لاکھ کیش ہے اور سترہ لاکھ روپے کے زیورات ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے بھائی کو دو کروڑ اسی لاکھ کا قرض واپس کرنا ہے، پھر جہاز کے جھوٹے مائیاں کے دو کروڑ اکہتر لاکھ کہاں سے ادا کیے؟ اب سوال یہ ہے کہ مریم نواز نے جہاز استعمال کرنے کے پیسے دیئے ہیں، یہ کیا بیچ کر پیسے دیئے ہیں، یا پھر مریم نواز کی پیمنٹ کس نے کی ہے؟ اگر کسی نے ان کی پیمنٹ کی ہے تو بدلے میں فائدہ کیا لیا ہے؟مریم نواز کو ان سوالات کے جوابات دینا پڑیں گے، کہ دو کروڑ 70 لاکھ کی پیمنٹ کس مد میں کردی ہے؟
مریم نواز کے پاس تو اتنے پیسے ہی نہیں 🤔مریم صاحبہ نے 2024 کے گوشواروں میں بتایا تھا کہ اُن کے پاس ٹوٹل ایک کروڑ آٹھ لاکھ کیش ہے اور سترہ لاکھ روپے کے زیورات ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے بھائی کو دو کروڑ اسی لاکھ کا قرض واپس کرنا ہے۔۔۔ پھر جہاز کے جھوٹے مائیاں کے دو… pic.twitter.com/t88zhZXOfa
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) September 18, 2026
معاملہ پیمنٹ کا نہیں ہے، سرکاری جہاز کو ذاتی استعمال میں لانا ہی بہت بڑا جرم ہے، کہ بہت بڑے بڑے لیڈرز اور رہنماؤں کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔
2025 میں آسٹریلین وزیر ٹرانسپورٹ بدقسمتی سے ایک سرکاری کام سے نکل کراپنے دوست کی سالگرہ پر چلی گئی او ر عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا، ان کو استعفا دینا پڑا۔ پولینڈ کے ڈپٹی وزیرانصاف اپنی فیملی کے ساتھ سرکاری گاڑی پر چھٹی منانے چلے گئے، واپس آکر معافی مانگی کہ جتنے پیسے کہتے ہو، میں ادا کرنے کو تیار ہوں۔ لیکن ان کو کہا گیا آپ کو استعفا دینا پڑے گا کیوں کہ آپ نے نجی کام کیلئے سرکاری چیز کا استعمال کیا ہے۔ لیکن ہمارے کہاں عظمیٰ بخاری نے جھوٹ کہا کہ یہ جہاز ایئرپنجاب کیلئے لیا گیا ہے، لیکن آج سچ روز روشن کی طرح عیاں ہوگیا۔ اس جھوٹ بولنے کی پاداش میں کس کا عہدہ گیا؟اگر مریم نواز کی کنیزوزراء کو کوئی فرق نہیں پڑا تو مریم نواز کیوں فرق پڑے گا؟
