رجب بٹ کا سحرخان سمیت شوبز شخصیات کو جواب، اداکارہ کا بھی معنی خیز پیغام وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنےحالیہ متنازع بیان پر تنقید کرنے والی شوبز شخصیات، جن میں اداکارہ سحر خان بھی شامل ہیں،کو جواب دے دیا۔

رجب بٹ نے کہا کہ بعض شوبز شخصیات انسٹاگرام پر اپنی رائے کا اظہارتو کرتی ہیں،تاہم متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات یا ان کی مدد کے لیے عملی طور پر سامنے نہیں آتیں۔

یوٹیوبر نے شوبز شخصیات پر’’گندی سیاست‘‘ کرنےکا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جتنی عوام انہیں دیکھتی ہے، اتنے ان کے ڈرامے بھی کوئی نہیں دیکھتا۔

رجب بٹ نے مزید کہا کہ اگر انکی انتظامیہ نے انہیں خاموش نہ کر رکھا ہوتا تو وہ مزید باتیں بھی سامنے لاتے۔

دوسری جانب اداکارہ سحرخان نےبھی سوشل میڈیا پرایک معنی خیز پیغام شیئرکیا،جس میں انہوں نے ایسے شخص سے بحث کرنے کی حدود پر بات کی جو احترام کے ساتھ گفتگو کرنے پر آمادہ نہ ہو۔

سحر خان نے اپنے پیغام میں کسی مخصوص شخص یا معاملے کا نام نہیں لیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسے مختلف انداز میں لیا۔

WhatsApp
Get Alert