ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونا، چاندی کی فی تولہ قیمتوں میں معمولی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا ایک ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 377 ڈالر پر آ گیا۔
مزید برآں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 69 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 100 روپے ہو گئی۔
