ہمارا لانگ مارچ اکتوبر یا نومبر میں اسلام آباد پہنچےگا، مطالبات پورے ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، شفیع جان

حکومت ہمیں روکنے کا بندوبست کرے، جب 20 لاکھ سے زائد لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے، تو ہمیں روکنا ان کے بس کی بات نہیں ہوگی، وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان کا کہنا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ اکتوبر یا نومبر میں اسلام آباد پہنچے گا، مطالبات پورے ہونے تک واپسی نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ اکتوبر یا نومبر میں اسلام آباد پہنچے گا، تین چار دن ہمیں اسلام اباد پہنچنے میں لگیں گے، یہ معاملہ اکتوبر کیا نومبر تک بھی جا سکتا ہے، لانگ مارچ کا فیصلہ حتمی ہے، کوئی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی، 27 ستمبر کو سہیل آفریدی پشاور سے روانہ ہوں گے۔
20 لاکھ سے زائد لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے، حکومت ہمیں روکنے کا بندوبست کرے، ہمیں روکنا ان کے بس کی بات نہیں ہوگی، تین ہزار کنٹینرز اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، یہ خود اسلام آباد کو بند کردیں گے، جب 20 لاکھ لوگ ہوں گے تو لانگ مارچ کو 4 دن اسلام آباد پہنچنے میں لگیں گے، لانگ مارچ کا معاملہ اکتوبرکیا نومبر تک بھی جاسکتا ہے، جب تک مطالبات نہیں مانیں جائیں گے، واپسی نہیں ہوگی۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے نجی ٹی وی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا مارچ کیوں ہورہا ہے اور یہ نوبت کیوں آئی ہے، اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے، پارٹی کو اور ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ گولی چلائی جائے گی۔ مذاکرات ہوئے لیکن ہمیشہ حکومت نے مسائل پیدا کیے، اب اسلام آباد کو 3 ہزار کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مارچ میں خیبرپختونخوا حکومت کی مشینری بالکل استعمال نہیں کی جائے گی، سہیل آفریدی پارٹی فنڈ سے تیار کنٹینر پر سوار ہوکر آئیں گے اور اس کنٹینر پر آزاد یا شہادت لکھا ہوا ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert