پاکستان میں ہنڈائی Tucson N-Line کی انٹری، نئی SUV میں کیا خاص ہے؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی کار مارکیٹ میں نئی ہلچل، لاہور میں جاری پاکستان آٹو شو 2026 کے دوران ہنڈائی نشاط موٹرز نے طویل انتظار کے بعد Hyundai Tucson N-Line پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کرا دی۔
اس نئی اسپورٹی ایس یووی کے ساتھ کمپنی نے موجودہ Tucson 1.6T HEV (AWD) کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ ڈیزائن، اسپورٹس اسٹائل انٹیریئر اور اضافی ٹیکنالوجی پیش کی ہے۔
پاکستان آٹو شو (PAPS 2026) کا 21 واں ایڈیشن لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں شروع ہوا، جہاں Hyundai Tucson N-Line نے خاص توجہ حاصل کی ، نئی این لائن ان خریداروں کے لیے پیش کی گئی ہے جو روایتی کراس اوور کے بجائے زیادہ متحرک اور اسپورٹی انداز چاہتے ہیں۔
Tucson N-Line کے ڈیزائن میں کیا بدلا؟
Hyundai Tucson N-Line بنیادی طور پر وہی Tucson پلیٹ فارم استعمال کرتی ہے، تاہم اس کے بیرونی ڈیزائن اور کچھ ابعاد میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
این لائن کی مجموعی لمبائی 4,650 ملی میٹر ہے، جو معیاری ایچ ای وی کے 4,640 ملی میٹر کے مقابلے میں 10 ملی میٹر زیادہ ہے۔ البتہ دونوں گاڑیوں کی چوڑائی 1,865 ملی میٹر اور اونچائی 1,665 ملی میٹر برقرار ہے۔
سب سے نمایاں فرق فرنٹ ڈیزائن میں دکھائی دیتا ہے۔ معیاری ایچ ای وی میں ہنڈائی کا روایتی فرنٹ فیسیا موجود ہے، جبکہ این لائن میں زیادہ جارحانہ parametric mesh radiator grille کے ساتھ نئے اسپورٹی فرنٹ اور ریئر بمپرز دیے گئے ہیں۔
اسی طرح N-Line میں نمایاں twin-tip exhaust silencer بھی موجود ہے، جو اسے معیاری HEV سے الگ شکل دیتا ہے۔ دونوں گاڑیوں میں 19 انچ الائے وہیلز ہیں، تاہم N-Line میں خصوصی ای ٹائپ ڈیزائن دیا گیا ہے جبکہ معیاری ماڈل ڈی ٹائپ وہیلز کے ساتھ آتا ہے۔
اسپورٹی انداز، نئی سہولیات شامل
Hyundai Tucson N-Line کا اصل فرق صرف بیرونی شکل تک محدود نہیں۔ گاڑی کے کیبن کو بھی زیادہ پرفارمنس اور اسپورٹی انداز دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بی وائے ڈی کی نئی انٹری ، پہلی مقامی اسمبل گاڑی SEALION 6 متعارف
معیاری ایچ ای وی میں مکمل لیدر سیٹس موجود ہیں، جبکہ این لائن میں پریمیم suede upholstery دی گئی ہے، جس پر این لائن کا مخصوص ایمبلم بھی موجود ہے۔ دونوں ماڈلز کی اگلی نشستیں ventilated ہیں، تاہم N-Line میں پچھلی نشستوں کے لیے بھی heating کی سہولت شامل کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ این لائن میں ہلکے رنگ کی roof lining کی جگہ بلیک ہیڈلائننگ دی گئی ہے۔ اسپورٹی احساس کو مزید نمایاں کرنے کے لیے N-Line leather-wrapped sports اسٹیرنگ وہیل بھی شامل کیا گیا ہے۔
Bose آڈیو اور میٹل پیڈلز بھی نمایاں اپ گریڈ
کیبن کے اندر ایک اور اہم اضافہ premium Bose speaker system ہے، جو N-Line کو معیاری HEV میں موجود unbranded audio system کے مقابلے میں زیادہ پریمیم بناتا ہے۔
مزید یہ کہ انٹیریئر میں sporty metal pedals، metal footrest اور metal door scuffs شامل کیے گئے ہیں، جنہوں نے معیاری ماڈل کے rubber components کی جگہ لی ہے۔
یوں دیکھا جائے تو ہنڈائی این لائن میں تبدیلیاں صرف ظاہری شکل تک محدود نہیں بلکہ اندرونی ماحول کو بھی زیادہ اسپورٹی اور پریمیم بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔
