معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر خان یوسفزئی کا قلات کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر خان یوسفزئی کا قلات کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی کا ثبوت ہے
بروقت اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشت گردوں کا خاتمہ اہم کامیابی ہے
دہشت گردوں کے قبضے سے 23 مغوی افراد کی بحفاظت بازیابی قابلِ تحسین اقدام ہے
، بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ قومی شاہراہ پر شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کی دہشت گردوں کی سازش ناکام بنا دی گئی،
اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک کمزور ہوا ہےسکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے چھ ٹرک، تین بسیں اور دو گاڑیاں برآمد کرلیں
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی اہم پیش رفت ہے،
سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل استعداد ثابت کردی
دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور شاہراہوں کو غیر محفوظ بنانے میں کامیاب نہیں ہوں گے،
قیامِ امن کے لیے ریاستی ادارے پوری ذمہ داری اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں
بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،
دہشت گردی کے سہولت کاروں اور معاونت فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف بھی مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں،
غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط کارروائیاں جاری رہیں گیبلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں عوام کے تحفظ اور پائیدار امن کے مقصد سے جاری رہیں گی،
