نوشکی: خاران روڈ پر مائن دھماکہ، ڈرائیور جاں بحق، تین افراد زخمی

نوشکی(قدرت روزنامہ) خاران روڈ پر مائن دھماکہ، ڈرائیور جاں بحق، تین افراد زخمی!!!
نوشکی-خاران روڈ پر لجے کے علاقے میں ایک پک اپ گاڑی مبینہ طور پر مائن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور گاڑی تباہ ہو گئی۔ حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے!!!
علاقائی ذرائع کے مطابق پک اپ گاڑی میں کل 11 افراد سوار تھے، جو انار باغ میں انار کی لوڈنگ کے سلسلے میں جا رہے تھے۔ دھماکے کے باوجود گاڑی میں سوار سات مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہے!!!
