صحافی نصیر احمد پر تشدد کی بلاول بھٹو زرداری کی شدید مذمت

صحافی ملک کا چوتھا ستون ہیں


پیپلز پارٹی آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو
کوئٹہ (یو این اے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون ہیں اور ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ، تشدد یا دبا قابلِ تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو محفوظ اور آزاد ماحول میں اپنے فرائض انجام دینے کا حق حاصل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی نصیر احمد پر تشدد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

WhatsApp
Get Alert