سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال، اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال پر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پمز اور پولی کلینک میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل و نان میڈیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیوں پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملے کو دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے لاگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے مختلف شہروں سے کارکنان ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔
