پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان طلبہ کےحق میں سرگرم طلبہ کے بیان پر ردعمل دیدیا۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری مساجد، اسکولوں اور فوج پر حملےکرنے والے دہشتگردوں میں70 سے 80 فیصد افغان ہوتے ہیں، افغان ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ یکجہتی دکھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی محبت میں اتنا آگے نہ جائیں کہ پاکستانی خون آپ کو سستا لگنے لگے۔
