دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین
، میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کی
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی
امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں
