خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا

پشاور ( قدرت روزنامہ ) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج شام شروع ہو گا۔
اچانک اجلاس کی طے شدہ تاریخ تبدیلی کی گئی ہے اور صرف ایک دن کے نوٹس پر اجلاس کیا جا رہا ہے۔
’’24نیوز ‘‘کے مطابق پشاور میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر ، 21 ستمبر 2026 کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس شام 7 بجے شروع ہو گا۔

اس سے پہلے اجلاس پیر 5 اکتوبر 2026ء کو دوپہر 2:00 بجے طلب کیا گیا تھا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری کی طرف سے اجلاس طلب کئے جانے کا نوٹیفیکیشن 20 ستمبر کو جاری ہوا ہے جس میں اچانک اجلاس بلائے جانے کو موست امیجئیٹ اسمبلی بزنس قرار دیا گیا ہے۔
اجلاس کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا ۔
