خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 خوارج ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 37خوارج مارے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات کاکہنا ہے کہ کوہاٹ، ہنگو اورٹل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں،20ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں کارروائی کے دوران 9خوارج ہلاک ہوئے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کاکہنا ہے کہ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ دہشتگردوں کے 3ٹھکانے تباہ ہوئے،افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا،کارروائی میں خودکش بمباروں کا تربیتی مرکز بھی تباہ ہو گیا۔

وزارت اطلاعات کا مزیدکہناتھا کہ کارروائی میں خودکش بمباروں سمیت28دہشتگرد ہلاک ہوئے،دہشتگردوں کے ٹھکانوں میں ذخیرہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہو گیا۔

وزارت اطلاعات کاکہناتھا کہ پاکستان کو درپیش دہشتگردی کاخطرہ افغانستان سے جنم لے رہا ہے،شہریوں کا تحفظ اور سلامتی اولین ترجیح ہے،دہشتگردوں کے مراکز کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا،جانی ومالی نقصان سے بچنے کیلئے انتہائی احتیاط برتی گئی۔

وزارت اطلاعات کاکہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی مہم ’’غضب للحق‘‘پوری رفتار سےجاری رہے گی،غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert