شہبازشریف کی یو این تقریر سے قبل عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر عالمی صحافتی حلقے حیران
نیویارک سے صحافی دوست نے پوچھا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر سے محض چند دن قبل آپ کی حکومت نے عمران خان کی تین بہنوں کو سیاہ قانون 3 ایم پی او کے تحت کیوں گرفتار کیا؟ حامد میر کی پوسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے دورۂ امریکہ کے موقع پر سینیئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے ایک بار پھر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں حامد میر نے لکھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کے لیے اقوام متحدہ جا رہے ہیں، نیویارک سے ایک صحافی دوست نے مجھ سے سوال پوچھا ہے کہ آخر آپ کی حکومت نے وزیراعظم کی اقوامِ متحدہ میں اہم تقریر سے محض چند روز قبل بانیِ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو تھری ایم پی او جیسے کالے قانون کے تحت کیوں گرفتار کیا؟۔
Prime Minister of Pakistan @CMShehbaz going to @UN for representing Pakistan. A journalist freind from New York asked me that why your government arrested three sisters of @ImranKhanPTI under a black law 3 MPO just days before the speech of Prime Minister in UN? How can he… pic.twitter.com/xKr2LFwsRB
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 22, 2026
حامد میر نے مزید کہا کہ اس صحافی نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے فورم پر اسلامک ریپبلک آف پاکستان کی نمائندگی کیسے کر سکتے ہیں، جہاں ان کی حکومت بغیر کسی جرم یا مجرمانہ مقدمے کے ضعیف اور معمر خواتین کو بلاجواز حراست میں لے رہی ہے؟۔
