کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کی تشخیص کے لیے پی ای ٹی (PET) اسکین مشین دستیاب نہیں

جدید مشینری کی عدم دستیابی سے کینسر کے مریض شدید اذیت میں مبتلا، ٹیسٹ کے لیے دیگر صوبوں کا رخ کرنے پر مجبور


محکمہ صحت غفلت ترک کرے اور فوری طور پر مرکزی ہسپتالوں میں پی ای ٹی اسکین مشین کی فراہمی یقینی بنائے: ڈاکٹر فیروز خان کا مطالبہ
کوئٹہ(ڈیلی قدرت) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں پی ای ٹی اسکین مشین دستیاب نہیں ، پی ای ٹی مشین کی سہولت دستیاب نہ ہونے سے کینسر کے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔آنکالوجیسٹ سینارہسپتال ڈاکٹر فیروز خان کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں پی ای ٹی اسکین مشین کی سہولت کے نہ ہونے کے باعث اکثر مریضوں کو ایک ٹیسٹ کے لیے کراچی،لاہور،اسلام آباد یا دیگربڑے شہریوں کارخ کرنا پڑتا ہے،انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ کے مرکزی ہسپتالوں میں پی ای ٹی مشین کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،مشین کی دستیابی سے مریضوں کاعلاج ہوسکے گا اورقیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے گی پی ای ٹی اسکین کینسر کے ٹیسٹ، تشخیص اورعلاج کے لئے جدید اور موثر طبی مشین ہے،پی ای ٹی مشین کے ٹیسٹ جسم میں کینسر کے خلیات کی موجودگی کا ابتدائی مرحلے میں تشخیص کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert