سبز گنبد کے اوپر چاند اور ستاروں کا دلکش منظر مدینہ منورہ کی حسین رات نے دل موہ لیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ کی حسین رات، روضۂ رسول ﷺ کے سبز گنبد کے اوپر چمکتا ہوا چاند اور ساتھ جگمگاتے ستارے، یہ منظر دل کو چھو لینے والا ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی گردش کررہی ہے۔
دھوئیں سے دھندلے آسمان کے درمیان باریک سا چاند اور دور ٹمٹماتے ستارے اس منظر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آسمان بھی اس مقدس مقام کی عظمت کو خاموشی سے سلام پیش کر رہا ہو۔
ایسے لمحات واقعی ایمان تازہ کر دیتے ہیں،دل میں درود و سلام کی کیفیت جاگتی ہے اور زبان بے اختیار کہتی ہے ’’اللّٰهم صلِّ وسلم وبارك على نبينا محمد ﷺ‘‘ یا اللہ! ہمیں بار بار مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرما۔ آمین۔
مسجدِ نبوی ﷺ مدینہ منورہ میں اسلام کے عظیم ترین مقدس مقامات میں سے ہے اور روضۂ رسول ﷺ سے نسبت رکھنے والی یہ جگہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert