پشتون کلچر ڈے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پشتون برادری کو مبارکباد

پشتون برادری نے بلوچستان کی سماجی، ادبی، سیاسی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتون کلچر ڈے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پشتون برادری کو مبارکباد۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے كها كه پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے۔پشتون ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارہ اور انسان دوستی کی اعلیٰ روایات نمایاں ہیں۔بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے، یہی تنوع صوبے کی اصل خوبصورتی اور قوت ہے۔پشتون برادری نے بلوچستان کی سماجی، ادبی، سیاسی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انهوں نے مزىد كها كه ثقافتی ورثے کا تحفظ نئی نسل کو اپنی تاریخ، اقدار اور شناخت سے جوڑنے کا ذریعہ ہے۔تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا احترام اور فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔پشتون کلچر ڈے امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور رواداری کے فروغ کا پیغام ہے۔

WhatsApp
Get Alert