حکومت کو احتجاج سے مسئلہ ہے تو مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے: سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا ہے کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا لازمی حصہ ہے۔

’’ایکس ‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’تحریک انصاف کے احتجاج کی ایک بنیادی وجہ یہ مطالبہ بھی ہے کہ عمران خان سے ان کی فیملی کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔ اگر حکومت کو اختلافِ رائے یا احتجاج سے مسئلہ ہے تو تشدد، گرفتاریوں اور جبری حراست کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی نکالا جا سکتا ہے۔ سیاسی کارکنوں، بالخصوص خواتین، کے آئینی اور پُرامن سیاسی اظہار کے حق کا احترام کیا جائے۔‘‘

WhatsApp
Get Alert