لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھے گئے ہیں، کنٹینرز سڑک کنارے موجود ہیں اور سڑکیں کھلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی جاری ہیں، تاہم لانگ مارچ مؤخر ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیے جارہے ہیں، عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
