کوئٹہ:ملک باری کاکڑ اور سنئیر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کا تصفیہ ہوگیا۔قبائیلی جرگہ کی کوئٹہ پریس کلب آمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پریس کلب میں ملک باری کاکڑ اور سنئیر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کے حل کے لئے قبائلی جرگہ ملک امین اللہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں لایا گیا جس کے بعد پریس کلب کے صدر عرفان سعید کی قیادت میں صحافیوں نے سینئر صحافی نصیر احمد کی رضامندی سے اور تنازعہ کے حل کے لئے بار بار جرگہ کے ارکان کی پریس کلب میں آمد کو قبول کرتے ہوئے ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا

جرگے کی جانب سے ملک باری کاکڑ کے چھوٹے بھائی ملک قیام الدین کاکڑ،علاوالدین کاکڑ ،حاجی برات اچکزئی، روزی خان کاکڑ،صابر کاکڑ، پٹھان پیرعلیزئی اور دیگر موجود تھے جبکہ صحافیوں کی جانب سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر منظور احمد ،سابق صدر بی یو جے خلیل احمد، سنئیر صحافی جلال نورزئی، سنئیر صحافی نورالہی بگٹی،بنارس خان نائب صدر بی یوجے ظفر اللہ بلوچ، سنئیر صحافی ظفر اچکزئی،رضوان سعید، ظاہر ناصر ، زین الدین ، فضل تواب،سماجی رہنماء عابد لودھی سمیت دیگر موجود تھے ۔۔۔
