دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والےسیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے: محسن نقوی

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ نے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والےسیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

WhatsApp
Get Alert