شفاء اسپتال میں عمران خان کے میڈیکل بنیاد پر قیام کے لیے بڑی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافی مہر بخاری کا کہنا ہے کہ شفا اسپتال میں عمران خان کے طبی قیام کے لیے بڑی تیاریاں مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ایکس پر مہر بخاری کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج معالجے کے لیے شفا اسپتال میں ہزاروں مربع فٹ پر محیط ایک وسیع بیسمنٹ خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو طبی معائنے کے لیے گزشتہ رات اسپتال لایا جا چکا ہے، جہاں ان کے مختصر دورانیے کے طبی معائنے کیے گئے اور انہیں واپس لے جایا گیا۔
Major preparations completed at Shifa Hospital for Imran Khan’s medical stay.
Sources say a massive basement facility, spanning thousands of square feet, has been specially prepared at Shifa Hospital for the medical care of former Prime Minister @ImranKhanPTI
According to…
— Meher Bokhari (@meherbokhari) September 24, 2026
ذرائع کے مطابق خصوصی طور پر محفوظ بنائے گئے علاقے میں دو الگ میڈیکل رومز، ایک بڑا میڈیا روم اور وسیع ویٹنگ ایریا شامل ہیں، جبکہ تمام سہولیات کو جدید ٹیکنالوجی، فرنیچر اور نگرانی کے نظام سے لیس کیا گیا ہے۔
اسپتال میں ایس او پیز، رسائی، پارکنگ اور سیکیورٹی پروٹوکولز میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کے باعث دباؤ بھی بتایا جا رہا ہے۔ اسپتال کے عملے اور تیمارداروں کے لیے سخت پابندیاں عائد کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جن میں باہر سے کھانا لانے پر پابندی بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال اب سابق وزیراعظم کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس حوالے سے خصوصی انتظامات اور سیکیورٹی پروٹوکولز نافذ کر دیے گئے ہیں۔
