صحافی منیب فاروق نے مہر بخاری کی عمران خان کو شفاء ہسپتال لانے کی خبر کو غلط قرار دےدیا
ہسپتال میں انتظامات اور تبدیلیوں کا تعلق بدقسمتی سے عمران خان سے نہیں ہے، نہ ہی کسی کا انہیں یہاں لانے کا کوئی ارادہ ہے۔ منیب فاروق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صحافی منیب فاروق نے صغافی مہر بخاری کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو طبی بنیاد پر شفاء ہسپتال منتقل کرنے کی خبر درست نہیں ہے۔ انہوں نے ایکس پر صحافی مہر بخاری کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام انتظامات اور تبدیلیوں کا تعلق بدقسمتی سے عمران خان صاحب سے نہیں ہے۔
نہ ہی “کسی” کا عمران خان صاحب کو شفاء ہسپتال لانے کا کوئی ارادہ ہے۔ یہ خبر درست نہیں ہے۔ البتہ سپریم کورٹ کا حکم آج بھی ان فیلڈ ہے۔
ان تمام انتظامات اور تبدیلیوں کا تعلق بدقسمتی سے عمران خان صاحب سے نہیں ہے۔ نہ ہی “کسی” کا عمران خان صاحب کو شفاء ہسپتال لانے کا کوئی ارادہ ہے۔ یہ خبر درست نہیں ہے۔
البتہ سپریم کورٹ کا حکم آج بھی ان فیلڈ ہے۔ https://t.co/Ju4kKeJYMI
— Muneeb Farooq (@muneebfaruqpak) September 24, 2026
یاد رہے ایکس پر مہر بخاری کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شفا اسپتال میں عمران خان کے طبی قیام کے لیے بڑی تیاریاں مکمل کرلئے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج معالجے کے لیے شفا اسپتال میں ہزاروں مربع فٹ پر محیط ایک وسیع بیسمنٹ خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو طبی معائنے کے لیے گزشتہ رات اسپتال لایا جا چکا ہے، جہاں ان کے مختصر دورانیے کے طبی معائنے کیے گئے اور انہیں واپس لے جایا گیا۔
Major preparations completed at Shifa Hospital for Imran Khan’s medical stay.
Sources say a massive basement facility, spanning thousands of square feet, has been specially prepared at Shifa Hospital for the medical care of former Prime Minister @ImranKhanPTI
According to…
— Meher Bokhari (@meherbokhari) September 24, 2026
ذرائع کے مطابق خصوصی طور پر محفوظ بنائے گئے علاقے میں دو الگ میڈیکل رومز، ایک بڑا میڈیا روم اور وسیع ویٹنگ ایریا شامل ہیں، جبکہ تمام سہولیات کو جدید ٹیکنالوجی، فرنیچر اور نگرانی کے نظام سے لیس کیا گیا ہے۔
اسپتال میں ایس او پیز، رسائی، پارکنگ اور سیکیورٹی پروٹوکولز میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کے باعث دباؤ بھی بتایا جا رہا ہے۔ اسپتال کے عملے اور تیمارداروں کے لیے سخت پابندیاں عائد کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جن میں باہر سے کھانا لانے پر پابندی بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال اب سابق وزیراعظم کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس حوالے سے خصوصی انتظامات اور سیکیورٹی پروٹوکولز نافذ کر دیے گئے ہیں۔
