کوئٹہ، پاک ایران سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، فرار ہونے کی کوشش ناکام
بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، آخری دہشتگرد کا بھی صفایا کیا جائے گا، سیکیورٹی ذرائع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتن الہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا بروقت پتہ لگایا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی پاکستان سے ایران فرار ہونے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست اور سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں، اور صوبے سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔
