سولر لگوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آج کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں حالیہ دنوں کے دوران سولر پینلز کی قیمتیں بڑی حد تک مستحکم رہی ہیں، اگرچہ برانڈ، ٹیکنالوجی، گریڈ اور واٹیج کے لحاظ سے نرخوں میں فرق پایا جاتا ہے۔

25 ستمبر کے دستیاب مارکیٹ نرخوں کے مطابق، کئی مقبول ‘این-ٹائپ’ (N-Type) اور ‘بائی فیشل’ (bifacial) سولر پینلز تقریباً 38 سے 44 روپے فی واٹ کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔

580 سے 590 واٹ کے پینلز کی قیمت عام طور پر 24,000 سے 26,000 روپے کے درمیان ہے، جبکہ 610 سے 635 واٹ والے پینلز تقریباً 25,000 سے 28,000 روپے میں دستیاب ہیں۔

دریں اثنا، مختلف برانڈز کے جدید 700 سے 720 واٹ والے ‘این-ٹائپ’ اور ‘بائی فیشل’ پینلز کی قیمتیں تقریباً 28,000 سے 30,000 روپے کے آس پاس ہیں۔

550 واٹ یا اس سے کم صلاحیت والے پرانے ماڈلز کی دستیابی بتدریج کم ہو رہی ہے، جبکہ نئے ‘این-ٹائپ’، ‘ٹاپ کون’ (TOPCon) اور ‘بائی فیشل’ پینلز کی طلب مستحکم ہے۔

قیمتوں میں شہر کے لحاظ سے فرق ہو سکتا ہے اور اس کا انحصار برانڈ، پینل کے گریڈ اور خریداری کی مقدار پر ہوتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert